جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

ممبران اسمبلی کو پیسے پرویز خٹک اور اسد قیصر نے دیئے، امیدواروں سے ٹکٹ کیلئے 40، 40 کروڑ روپے لئے گئے ہیں ،حیران کن انکشاف

datetime 10  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/آن لائن)عبید مایارکے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) زاہد درانی نے بھی سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے ارکان میں رقم کی تقسیم کا دعویٰ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے نےکہا کہ ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوئی، انہیں بتایا گیا کہ

پیسے سینیٹرز نے چندے کے طور پر دیے ہیں۔سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی زاہد درانی نے کہا ہے کہ ممبران اسمبلی کو پیسے پرویز خٹک اور اسد قیصر نے دیئے، 95 فیصد اراکین صوبائی اسمبلی کو انتخابات میں اخراجات کیلئے ایک سے دو کروڑ روپے تک دیئے گئے، میرے پینل سے ایوب آفریدی امیدوار تھے جو کامیاب ہوئے ۔سینیٹ الیکشن 2018 میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو میں نظر آنیوالے سابق ایم پی اے زاہد درانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسے دینے کی ویڈیو ڈھائی سال بعد منظر عام پر لائی گئی۔ممبران اسمبلی کو پیسے دینے کیلئے ملاقات سپیکر ہائوس میں ہوئی تھی جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر نے اراکین صوبائی اسمبلی کو پیسے دیئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 95 فیصد اراکین صوبائی اسمبلی کو انتخابات میں اخراجات کیلئے ایک سے دو کروڑ روپے تک دیئے گئے۔ انہوں نے پیسے وصول کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے پینل سے ایوب آفریدی امیدوار تھے جو کامیاب ہوئے ۔زاہد درانی نے کہا کہ فوٹیج میں ایک وزیر بھی نظر آرہا ہے جو ڈھائی سال تک وزیر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ سینیٹرز نے پیسے چندے کے طور پر اراکین اسمبلی کو آئندہ انتخابات میں اخراجات کیلئے دیئے ہیں ،بعد میں پتہ چلا کہ سینیٹ انتخابات کے امیدواروں سے ٹکٹ کیلئے 40، 40 کروڑ روپے لئے گئے ہیں ۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں دکھائی جانیوالی جگہ سپیکر ہاوس پشاور ہے اور نہ میرا اس سے کوئی لینا دینا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا 2018 میں عمران خان نے بتایا تھا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے ۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…