کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کے لیے اپنے ارکان اسمبلی کو 50 پچاس کروڑ کے فنڈز دے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے تو نوٹس لیا ہے مگر الیکشن کمیشن تابعدار ہے۔کراچی میں صوبائی مشیر وقار مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
کل ایک وڈیو نشر ہوئی جس بارے عمران خان نے کہا کہ وہ ان کے پاس تین سال قبل موجود تھی،عمران خان نے اس وڈیو میں موجود شخص کو وزیر کیسے بنایا،ارکان کو پیسے دینے والے پرویز خٹک تھے تو ان سے وزیر قانون کی طرح استعفیٰ کیوں نہیں لیا،پی ٹی آئی والے فلم اور ڈرامے کی طرح اسکرپٹ اور فلم بنائی گئی،اس فلم کے زریعے سپریم کورٹ کو بلیک میل اور ایمپائرز کو ساتھ ملانا چاہتے ہیں،پرویز خٹک بھائی لیاقت خٹک نے بھی عمران خان پر الزامات لگائے ہیں جو صوبائی وزیر ہیں،پرویز خٹک اپنے بھائی کو سنبھال نہیں سکے،فلم جاری کرنے کا مقصد اپنے ارکان کو بلیک میل کرنے کی کوشش ہے،یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ پیپلز پارٹی ارکان کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسے دینے والوں کو اسپیکر وزیر دفاع اور مووی بنانے والے کو وزیر قانون بنایا گیاکامران بنگش بھی وہی ہیں جو ججز کے گھر گئیآپ تو ایماندار ہیں تابعدار نہیں تو اسپیکر اور وزیر دفاع سے استعفے لیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں ملازمین پر لاٹھی چارج ہورہا ہے،وزراء دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ مسائل حل کرنے چاہئیں ،ملازمین کو فی الفور رہا کیا جائے، ملک میں آئین اور معیشت کو بگاڑاجارہا ہے۔