سرگودھا(این این آئی)ماں کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بیٹا بھی چل بسا۔اس طرح ماں بیٹے کو ایک ساتھ نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی رمضان آباد میں محمد اسلم خان کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا جس کی
خبر متوفیہ کے جوان بیٹے محمد ساجد خان کو ہوئی تو ماں کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹے کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بھی ماں کے ساتھ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اس طرح ماں بیٹے کی موات پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور دونوں ماں بیٹے کو عیدگاہ میں ایک ساتھ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔