اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

’’ایمان پر خاتمہ، بے شک ہدایت اللہ کی طرف سے ملتی ہے‘‘ 72 سالہ شخص انتقال سے صرف تین گھنٹے پہلے مسلمان ہو گیا

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)72سالہ شخص انتقال سے صرف تین گھنٹے پہلے مسلمان ہو گیا۔ 9 فروری کی رات 8 بجے مسلمان ہونے والا لطیف احمد اسی رات گیارہ بجے بطور مسلمان انتقال کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ گوکھووال ملت روڈ نزد ساندل کالج کا

رہائشی 72 سالہ لطیف احمد گزشتہ شب آٹھ بجے قادیانیت سے تائب ہو کر مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالرشید کے ہاتھ پر مسلمان ہوا اور رات 11 بجے رضائے الہی سے انتقال کر گیا۔ ان کی نماز جنازہ آج 10-02-2021 عصر کی نماز کے بعد گوکھووال میں ادا کرکے مسلمانوں کے قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما و وابستگان بھی شرکت کریں گے۔ چناب نگر کے مستقل رہائشی حال مقیم گوکھووال مرحوم لطیف احمد پچاس سال قبل قادیانی خاندان میں شادی کرکے قادیانیت اختیار کر چکے تھے۔ ان کے والد نے قادیانی خاندان میں شادی کی تھی جس کی وجہ سے چار بھائی و چار بہنوں میں سے دو قادیانیت پر فوت ہوئے جبکہ والد کا پورا خاندان و والدہ کے خاندان کی اکثریت مسلمان ہوگئی تھی باقی بعد ازاں مسلمان ہوگئے تھے۔لطیف احمد کے بیوی بچے جو ملک و بیرون ملک مقیم ہیں چند سال قبل مسلمان ہوگئے تھے جبکہ لطیف احمد انتقال سے صرف تین گھنٹے قبل ہی عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لا کر مسلمان ہوئے تھے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…