لاہور (این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس ، ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے کیس میں ملزمان کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی کو
شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15فروری تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت کو پیش کیا گیا۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ چالان کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی نے کہا کہ جلد پیش کردیں گے، جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دئیے کہ پچھلی تاریخ پر آپ کو چالان پیش کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔تفتیشی نے کہا کہ مہلت دے دیں آئندہ تاریخ پر چالان آجائے گا، چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں 15 فروری تک توسیع کر دی۔