اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے واضح کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)2018ءکے سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو معاملہ ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اہم بیان جاری ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے ویڈیو سے متعلق کہا ہے کہ یہ جگہ اسپیکر ہائوس پشاور نہیں اور نہ میرا اس سے کوئی لینا دینا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ویڈیو میں دیکھائی جانیوالی

جگہ اسپیکر ہائوس پشاور ہے اور نہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا ہے،2018ءمیں تحریک انصاف کے چیئرمین و وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بتایا کہ اس طرح کر لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا ان ممبران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ واضح رہے کہ ) سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے لینا انتہائی شرم کی بات ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے، فنڈنگ میکنزم پر قانون سازی ہونی چاہیئے، یہ لوگ پیسے خرچ کر کے ایوان میں آتے ہیں جبکہ معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 25 سال سے اس معاملے کو اٹھاتے رہے، عمران خان نے الیکشن میں خرید و فروخت کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔ تحریک انصاف نے ملوث ارکان کیخلاف اس وقت کاروائی کرتے ہوئے 20رہنمائوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…