چونیاں ( این این آئی)ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گائوں منوریاں میں 80 سالہ شخص عطر خاں میئو نے 75 سالہ خاتون نذیراں بی بی سے شادی کر لی۔بارات میں قریبی عزیزوں نے شرکت کی جبکہ ولیمہ کی تقریب میں اہل محلہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔خاتون کی 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے
جبکہ شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ نذیراں بی بی کا کہنا ہے کہ میرے بچے میری دیکھ بحال نہیں کرتے ۔خاتون نے بتایا کہ میرا خاوند کئی سال قبل فوت ہو چکا ہے۔ اب میں نے عطر خاں میئو کے ساتھ شادی کی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔شادی کرنے والے مرد کی اہلیہ بھی وفات پاچکی ہے جس میں سے اس کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔