اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کے مشن کیلئے سی ون تھرٹی جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خراب موسم کے باعث زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق
کے ٹو پر آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی پر فضائی سرچ ا?پریشن کے ذریعے کوپیماوں کو تلاش کیا جائے گا۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی، کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کیلئے نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے تاہم انتہائی بلندی پر پہنچنے کیبعد وہ واپس نہیں پہنچ سکے۔ علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے۔اس سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور تیزہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا تھا۔