منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

میں ذاتی طور پر اوپن بیلٹ کے حق میں ہوں ، لیگی رہنما نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر اوپن بیلٹ کے حق میں ہوں اور (ن)لیگ کابھی اوپن بیلٹ کاموقف رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے ہوناضروری تھا مخصوص انتخابات کیلئے حکومت ترمیم کیوں لاناچاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں تمام انتخابات شفاف ہوں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر

اوپن بیلٹ کے حق میں ہوں اور (ن) لیگ کابھی اوپن بیلٹ کاموقف رہا ہے لیکن حکومت آج اپنی خواہش کیلئے آئینی ترمیم کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمی کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021پر دستخط کر دئیے، الیکشن ایکٹ 2017کی شق 81، 122اور 185میں ترمیم شامل کی گئی ہے۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس سے مشروط رکھا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا، آرڈیننس کوالیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا دیا گیا ہے، صدارتی آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر کیلئے ہوگا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کے اجرا ء کی تیاریوں پر پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نیئر بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پارلیمان میں ناکامی کے بعد آرڈیننس جاری کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے آئین کی شقوں کو مسترد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کا اجرا پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی خواہشات اور من پسند فیصلے آرڈیننس کے ذریعے پوری کرنا چاہتی ہیں۔نیئر بخاری نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کی تیاریاں قابل مذمت عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…