منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی سابق رکن اسمبلی عبید اللہ نے 1کروڑ روپے لینے کا اعتراف کر لیا

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عبید اللہ مایار نے ایک کروڑ روپے لینےکا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عبید اللہ مایار کا کہنا ہے کہ رقم ضرور وصول کی لیکن یہ رقم سینیٹ الیکشن کے لیے نہیں تھی

بلکہ حکومت نے رقم تمام ایم پی ایز کو ترقیاتی کاموں کے لیے دی تھی۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہےکہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے رقم لینے کی ہدایت کی، ایک کروڑ روپے کی یہ رقم اسپیکر ہاؤس میں دی گئی ۔ سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی کاکہنا ہےکہ حکومت نے ہی پیسے دیے اور ویڈیو بھی بنائی۔خیال رہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنےکی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، ویڈیو میں پی ٹی آئی کے عبید اللہ مایار اورسردار ادریس بھی موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…