منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ووٹ کی خریدو فروخت معاملہ ، مبینہ ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی رہنما سردار ادریس کا موقف سامنے آگیا

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن )2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) خیبر پختونخوا محمد علی باچا نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کوپیسے دیے ہی نہیں، ویڈیو ایڈٹ کی گئی ہے۔اپنے بیان میں

محمد علی باچا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت وہ وہاں موجود ہی نہیں تھے، انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کسی کو پیسے دیے ہیں؟ ان کا کہنا ہیکہ 2005 میں تین ووٹوں سے بھی سینیٹرز بنے ہیں، ممبر صوبائی اسمبلی کوکوئی خرید نہیں سکتا، ارکان اسمبلی اپنے ضمیرکے مطابق ووٹ دیتے ہیں۔ خیال رہیکہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہیکہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے ا نبار لگے ہیں اورپیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم تحریک انصاف کے ارکان کو دیتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں ووٹ فروخت کرنے کیالزام میں حال ہی میں مستعفی ہونے والے صوبائی وزیر قانون سلطان محمد رقم وصول کرکے بیگ میں رکھتے نظر آرہے ہیں، ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے سردار ادریس اور خاتون ایم پی اے معراج ہمایوں بھی رقم وصول کرکے بیگ میں رکھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے سردار ادریس نے بھی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو مخالفین کی سازشوں کا نتیجہ ہے، ویڈیوایڈٹ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، وہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…