پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمن تو پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ،پیسہ کون لگا رہا ہے ؟ حافظ حسین احمد نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 9  فروری‬‮  2021 |

کوئٹہ/کراچی (آن لائن )جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن تو پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں پی ڈی ایم میں پیسہ میاں نوازشریف کا اور فیصلہ آصف علی زرداری کا چلتا ہے وہ منگل کو ممتاز صحافی چودھری راشد محمود کے چھوٹے بھائی چودھری ساجد محمود کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر تعزیت اور

فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ (اسلام آباد) کو رینٹل احتجاج بناکر نوازشریف وغیرہ سے بھاری بھرکم رقومات وصول کی گئیں اور ہمارے مدارس عربیہ کے طلبا اور مخلص کارکنان سرد موسم میں 13 دن انتہائی کسمپرسی کے عالم میں پڑے رہے جبکہ جے یو آئی کی مرکزی قیادت یہی کہتی رہی کہ اگر دیگر پارٹیاں آزادی مارچ میں نہیں آرہی ہیں تو کوئی بات نہیں وہ پارٹیاں مال لگائیں گی اور ہم جے یو آئی والے جان لگائیں گے اور 13 دن کے بعد بظاہر اسٹیبلشمنٹ خلاف آزادی مارچ نکالنے والوں نے چودھری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے ذریعہ اسی اسٹیبلشمنٹ کی یقین دہانی پر آزادی مارچ کے خاتمے کا اعلان کیا گیااور اس بات کا اعتراف مولانا فضل الرحمن میڈیا میں کئی بار خود کرچکے ہیں اس ٹھیکیدار نہ انداز احتجاج کی صورتحال کو بھانپتے ہوئے ہم نے پارٹی کے اندر اس پر آواز بلند کی اور پھر پی ڈی ایم کوئٹہ کے منعقدہ جلسہ عام میں نواز شریف کے ویڈیو لنک خطاب کے ملک دشمنی بیانیہ کے الفاظ سے لاتعلقی کا برملا اعلان کیا، حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیوں نے 20 ستمبر 2020 کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینے، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے اور سینٹ کے الیکٹرول کالج کو توڑنے کے نہ صرف معاہدے بلکہ ان نکات پر مشتمل میثاق پاکستان پر بھی دستخط کردینے تھے مگر ایک بچہ بلاول اور ایک بچی مریم نے پی ڈی ایم کے تمام متفقہ فیصلوں کو ویٹو کردیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کا اللہ ہی جانے کون صدر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…