اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پاکستان ،چین کا دوستی میں مزید استحکام کیلئے اہم  ترین پر اجیکٹ جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین نے دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کیلئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا ہے ، وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ،باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر

چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔ چین کے سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے،ایم ایل ون منصوبے پرتقریبا6.8ارب ڈالر خر چہ آئیگا ،ہم چینی حکومت کے خاص طورپر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کا م کر ینگے ۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کو سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیادونوں رہنماؤں کے درمیان ودیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اوروفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکر یہ ادا کیا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…