منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی کا ڈیجٹلائزیشن کی طرف ایک اور بڑا اقدام

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، اس ضمن میں یونیورسٹی نے تمام تعلیمی پروگراموں کی درسی کتب کی سافٹ کاپیز تیار کرکے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے تمام متعلقہ طلباء  کے لئے

کتابوں کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔ طلبہ اپنی کتابیں ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر کتابوں والی آپشن سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے تدریسی امور کو مینول سے آٹومیشن پر منتقلی کو پہلی ترجیح رکھی ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو تیز رفتار بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا، تمام امور میں شفافیت اور تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو ویب سائٹ پر کتب دستیاب کرانا یونیورسٹی کا ایک بڑا کارنامہ ہے اور اس اقدام سے طلبہ کی جانب سے کتب نہ ملنے کی شکایات کا خاتمہ ہوجائے گا۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز کی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق بی ایڈ ، بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 21۔فروری جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 18۔اپریل مقرر کی گئی ہے، اِسی طرح ایم اے/ایم ایس سی پروگرامز میں داخلہ طلبہ اپنی پہلی مشق 28۔فروری تک جبکہ دوسری مشق 25۔اپریل تک جمع کراسکتے ہیں۔ بی ایس ، بی بی اے، ایم اے، ایم ایس سی،بی ایڈ ،ایم ایڈاور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلبہ اپنی اسائنمنٹس ہاتھ سے لکھ کر یا ٹائپ کرکے بذریعہ ایل ایم ایس مقررہ تاریخوں تک جمع کروائیں گے۔میٹرک ، ایف اے،آئی کام، بی اے،بی کام اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلبہ کو اپنی اسائنمنٹس ہاتھ سے لکھ کر بذریعہ ڈاک اپنے ٹیوٹرز کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طلبہ ٹیوٹر انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)پر وزٹ کرسکتے ہیں۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…