منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گجر اور نون برادری کیخلاف بڑا ایکشن ایک ارب چالیس کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک ارب چالیس کروڑ روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی ۔اینٹی کرپشن جھنگ کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ

آپریشن میں حصہ لیا۔ اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے 2269 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ۔واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق سرکاری زمین پر گجر اور نون برادری کے بااثر متعدد افراد عرصہ دراز سے قابض تھے۔ ملزمان نے سرکاری زمین پر چنے کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آصف شاہ نے محکمہ مال اور پولیس کی بھری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ واگزار شدہ زمین محکمہ مال کے توسط سے مقامی نمبردار کی سپرد کردی گئی۔واضح رہے کہ اس وقت پورے ملک میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہے ، گزشتہ ہفتے  لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے گوالہ کالونی رکھ چندرائے میں کارروائی کرتے ہوئے 120ملین روپے کی  32 کنال سرکاری زمین کو واگزار کروایا۔ زمین کی کل مالیت 120 ملین بنتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…