پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

چینی ،آٹا اور ادویات کمیشن کی انکوئری ،بی آر ٹی پشاور کا احتساب کب ہوگا؟ صدارتی آرڈیننس پر کیپٹن (ر) صفدر بھی میدان میں آ گئے

datetime 8  فروری‬‮  2021 |

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدرنے کہا ہے کہ قوم کو یرغمال بناکر پارلیمنٹ کو بھی یرغمال بنادیا گیاہے۔پی ڈی ایم کی لانگ مارچ سے سلکٹیڈ حکمرانوں کی نیندیں اڑچکی ہیں۔شو آف ہینڈ پر ترمیم پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر حکومت سپریم کورٹ چلی گئی اب صدارتی

حکم ناموں سے اسمبلی چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔احتساب صرف اپوزیشن کا ہورہا ہے ۔آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے بجلی پٹرول مہنگا کرکے غریب کے منہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین لیا گیاہے۔چینی آٹا ادویات کمشن کی انکوئری ،بی ار ٹی پشاور کا احتساب کب ہوگا۔حکومتی اداروں میں بیٹھے چوروں پر ہاتھ ڈالنا چاہے، ان کا احتساب ہونا چاہیے۔عمران خان کی ہمشیرہ پر نیب ہاتھ ڈالتا ہے تو محترمہ کہتی ہے کہ سلائی مشینوں سے پیسہ کمایا ہے ۔پی ڈی ایم کے بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کا منہ کالا ہوگیا۔ پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مظبوط اور آپس میں متفق ہیں۔مولانا فضل الرحمن سچے گھرے سیاستدان ہیں،سیاست کے داو پیج سے خوب واقف ہے۔نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاکر پاکستانی قوم کو بیداری کا ویجن دیاہے۔ریموٹ کنٹرول سے حکومت نہیں چلائی جاسکتی۔آنے والا دو پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کا ہے۔ضمنی الیکشن میں عوام ووٹ چوری کرنے نہ دیں اپنے ووٹ پر خود پیرا دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے کابل ریور میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انتخابی جلسہ سے پاکستنا ن مسلم لیگ ن کے پی کے 63کے نامزد امیدوار اختیار ولی ،جمعیت علما ٗ اسلام ف کے ضلعی سیکڑیری جنرل مفتی حاکم علی نے بھی خطاب کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدرنے کہا ہے کہ نوشہرہ کی عوام 19فروری کو ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…