منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ لے کر دے دیا گیا ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ لے کر دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے بتایا کہ اندھے قتل اور ڈکیتی کے 4 مختلف مقدمات میں ملوث آٹھ ملزمان کو

گرفتار کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ رائیونڈ میں بہن اور بہنوئی کے دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان جبکہ دو روز قبل مقتولہ رخسانہ بی بی کے قتل میں ملوث اس کا بھائی ذوالفقار علی بھی گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل چار سالہ بچے عبدالرحمان کو اغواء اور قتل کرنے والا ملزم آصف بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوران پریس کانفرنس ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا تھاکہ عمران خان کے بہنوئی کے کیس میں ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس کیس کے تمام ملزمان کا چالان بھی مکمل کر لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اقتدارمیں آکر کئی بار انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی، اس واقعے کے بعد میں نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او لاہور لانے کا فیصلہ کیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…