جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سینٹ الیکشن کے بعداچانک مڈٹرم الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں ، حیران کن پیش گوئی

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشیدنے کہا ہے کہ عمران خان سینٹ الیکشن کے بعد اچانک مڈٹرم الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا ہے کہ سچائی کا تقاضا یہ ہے کہ سینٹ الیکشن میں خریدو فروخت کو روکنا چاہیے۔

اگر پیپلز پارٹی والے چار پانچ سیٹیں خریدنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی سیٹیں تحریک انصاف کے برابر ہو جائیںگی ۔ عمران خان کے پاس آئی بی کی رپورٹس ہیں ، ان کو بتایا دیا گیا ہے فلاں فلاں ممبر رابطے میں ہے ۔ ابھی یہ واضح نہیں سینٹ چیئرمین کون ہو گا ۔ موجودہ چیئرمین ہاتھ پائوں مار رہے ہیں اور پیپلز پارٹی سےیہ رابطے میں ہیں ۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ کشمالہ طارق کی برطرفی کا فیصلہ ہو چکا ہے۔کشمالہ طارق کیس ایک ایسا عجوبہ ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور تک گرفتار نہیں ہوا۔کشمالہ طارق کا دعویٰ ہے کہ ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔فوٹیج کہاں ہے۔سیف سٹی کے کیمروں کی ویڈیو موجود ہے۔ٹول پلازہ پر بھی کیمروں نے دیکھا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔اگر ڈرائیور ہی ذمہ دار تھا تو وہ کہاں ہے،ڈرائیور کی تو جرات ہی نہیں ہو سکتی کہ وہ مالکان کی مرضی کے بغیر اشارہ کاٹ دے۔ابھی تک کوئی تفتیش نہیں ہوئی کیونکہ ان کا اثرو رسوخ ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…