منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بغیر تحقیق بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں،بیک ڈور رابطے کی افواہوں پرپاک فوج نےبڑا اعلان کر دیا

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،اس کا کسی قسم کی سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے،بغیر تحقیق بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، کوئی ثبوت ہیں تو سامنے ائیں،

پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، پاکستانی قوم نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور ہیلتھ کیئر ورکرز نے کورونا سے مقابلے میں قوم کی بھرپورمدد کی۔انہوں نے بتایا کہ چین کی فوج نے افواج پاکستان کو ویکسین کا عطیہ دیا اور پاک فوج نے چینی فوج کی عطیہ کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ بھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اس حوالے سے پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے۔کے ٹو پر لاپتا کوہ پیماؤں کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ علی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں، کوہ پیماؤں کے سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے اور کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بغیر تحقیق بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا، اگر اس متعلق کوئی ثبوت ہیں تو سامنے یلائیں ورنہ اس قسم کی قیاس آرائیاں بند ہونی چا ہیے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…