منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ہمارا نشانہ اسمبلی تھی ، گرفتار دہشت گردوں کے چونکا دینے والے انکشافات‎

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شاہ لطیف ٹاون سے گرفتار دہشت گردوں سے ابتدائی تحقیقات سندھ اسمبلی و دیگراہم مقامات کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا تاہم مزید تحقیقات کی جا ری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش میں

تہلکہ خیز انکشافات کئے ،ابتدائی تحقیقات میں سندھ اسمبلی و دیگراہم مقامات کو نشانہ بنائے جانیکا انکشاف سامنے آیا۔دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ ہمارا ہدف سندھ اسمبلی تھی ، سندھ اسمبلی کے بعد کچھ اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ،حساس ادارے دہشتگردوں سے مسلسل تفتیش کررہے ہیں، کراچی سے گرفتار دہشت گردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھی۔تفتیشی ذرائع نے کہا شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشتگرد افغانی ہیں ، دہشت گردوں کے گروپ کو افغانستان سے آپریٹ کیا جا رہاتھا، اس حوالے سے موبائل فون اور کمیونی کیشن ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق بارود سے بھرا رکشہ اور خودکش جیکٹس تیار کی گئی تھی ، دہشت گرد سندھ اسمبلی پر حملے کی مکمل تیاری کر چکے تھے تاہم گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔یاد رہے انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاون میں موجود مکان پر چھاپہ ماراتھا ، جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا تھا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔‎



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…