منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی مسلح افواج نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج نے دوست ملک چین کی جانب سے مسلح افواج کیلئے عطیہ کی گئی کرونا ویکسین قوم کے مسیحائوں کے نام کردی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کیلئے کورونا ویکسین فراہم کی گئی ہے،

پاک فوج دنیا کی پہلی افواج میں شامل ہو گئی ہے جسے پیپلزلبریشن آرمی کی جانب سے ویکسین عطیہ کی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چینی فوج کی طرف سے عطیہ کی گئی ویکسین قومی ویکسین مہم میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی ، جو کرونا وبا میں قوم کے اصل ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں،پاک فوج کی جانب سے اس خیر سگالی اقدام پر پیپلز لبریشن آرمی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔چین کی جانب سے مسلح افواج کیلئے کورونا ویکسین فراہم کرنے کی تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی ،جس میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی شریک ہوئیں، تقریب کے دوران دونوں ممالک کے فوجی حکام نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے ، تقریب میں پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگراعلی حکام بھی موجود تھے‎



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…