ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی وجہ سے کشمیر ہاتھ سے نکل گیا، اب حاصل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیر ضیانے تجویز پیش کردی

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیا کہتے ہیں کہ بھارت مذاکرات سے نہیں مانے گا ،فیصلہ کن جنگ کے بغیر کشمیر کا حصول ممکن نہیں ہے ،روزنامہ نوائے وقت میں حافظ عمران کی شائع خبر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیا نے کہا کہ نواز شریف

کی حکومت میں ہم نے کشمیر حاصل کرنے کا بہترین موقع ضائع کیا ،کارگل جنگ میں میاں نواز شریف کی وجہ سے پاکستان کشمیر سے محروم ہوا، موجودہ حکومت نے کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرکے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ کشمیر ہمارا تھا، کشمیر ہمارا ہے اور کشمیر ہمارا رہے گا کشمیر کے حوالے سے افواج پاکستان کا موقف ہمیشہ بہت واضح اور دو ٹوک رہا ہے اور فوج نے ہمیشہ حکومتی ہدایات پر ہی عمل کیا ہے ،موجودہ حکومت کی طرف سے کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنا بہترین فیصلہ ہے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔ دریں اثنا توقیر ضیا نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا ہے کہ پی سی بی سابق کپتان سلیم ملک کو اکیڈ می بنانے کی اجازت دے، وہ پی سی بی میں نوکری نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ دبا کر نہیں رکھی۔90 کی دہائی میں فکسنگ کے معاملات شروع ہوئے۔ انکوائریز ہوتی رہیں

لیکن گواہیاں زیادہ سامنے نہ آئیں۔ مجھے مئی 2000 میں رپورٹ میں ملی، رپورٹ کی سفارشات پر ہم نے من و عن عمل کیا۔ توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی رپورٹ دبا کر نہیں رکھی۔ لوگ جو باتیں کرتے ہیں ویسا رپورٹ میں لکھا ہوا نہیں ہے۔ مشتاق احمد کے حوالے سے الگ رپورٹ کا کہا گیا جو اب تک نہیں آئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…