بلاول زرداری نے خود کو مریم صفدر اور مولانافضل الرحمان کے نرغے سے نکال لیا

7  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے خودکو مریم صفدر اور مولانافضل الرحمان کے نرغے سے نکال لیا ہے ، مریم صفدرکی اقتدار والی کمیٹی اب کبھی نہیںنکلے گی ،سینیٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف بڑی جماعت بن کرابھرے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی

نے خودکو غیراعلانیہ طور پر پی ڈی ایم سے الگ کرلیاہے اوراس کی قیادت کا اجلاسوںمیں شریک ہوناصرف رسمی کارروائی ہے ۔ اگر مریم صفدر اور فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد میں کوئی عزت اوروقار ہوتاتو انہیں کبھی بلاول زرداری کی پیروی نہ کرنا پڑتی ، فضل الرحمان اورمریم صفدر کی سیاست اب دوسروں کی مرہون منت ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاک ہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا تھالیکن اب ان کی مال کمانے کی تمام سکیمیں ناکام ہونے جارہی ہیں جس کاانہیں شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کئی دہائیوں بعد مولانافضل الرحمان کو بھی اپنی جیب سے اخراجات کرنا پڑرہے ہیں اس لئے اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سامنے پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ عدلیہ کو ڈکٹیشن دینا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو زداری نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ یہ آرڈنینس انتخابات سے پہلے دھاندلی کی واردات ہے۔ یہ حکومت 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو بھی نقصان پہنچانا چاہتی ہیے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اس میں ہمارا خون، پسینہ اور قربانیاںشامل ہیں۔ وہ پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر صغیر قریشی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ ان کے ہمراہ

عاجز دھامراہ، احسان ابڑو، آفتاب خانزادہ اور دیگر بھی موجو دتھے۔ شازیہ مری نے کہا کہ اس حکومت کو چاہئے تھا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی جماعتوں کو بیٹھاکر بات کرتی ، یہ حکومت صرف ٹوپی ڈرامہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کئی درجے اور نیچے گرچکا ہے۔ اسی طرح آزادی رائے پر بھی پاکستان کے درجے نیچے آگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…