بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کے شہریوں کیلئے اہم خبر،انتہائی اہم روڈ ڈیڑھ ماہ کیلئے بندکر دیا گیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ٹریفک پولیس کراچی نے شہریوں کے لئے اہم اعلان کیا ہے کہ مورخہ 9فروری بروز منگل سے ماڑی پور روڈ گلبائی چوک سے جانب ہاکس بے سائیکل چورنگی (ٹرک اڈہ کے بعد)تک تعمیراتی کام(جو کہ 45روز جاری رہے گا)کی وجہ سے بند رہے گا اور کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے / جانےکی اجازت

نہیں ہوگی۔ لہذا عوام الناس سے گذارش ہیکہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے ذیل راستوں کا انتخاب کریں۔متبادل روٹ/راستے: گلبائی چوک سے سائیکل چوک ہاکس بے ٹرک اڈہ جانے کا راستہجناح برج (نیٹی جیٹی)، گلبائی چوک سے ٹرک اڈہ جانے والے حضرات، ہونڈا کٹ سے پراچہ برج سے، ناردرن بائی پاس روڈ اختیار کریں پولیس ٹریننگ کالج کے پاس ریمپ سے نیچے اتر کر حب ریور روڈ، مواچھ گوٹھ مرشد ہسپتال سے آگے بائیں جانب سپارکو کٹ سے بائیں جانب سپارکو روڈ سے ہاکس بے روڈ سے بائیں جانب سائیکل چورنگی سے ٹرک اڈہ تک جا سکتے ہیں۔سائیکل چورنگی ہاکس بے سے گلبائی چوک جانے کا راستہ سائیکل چورنگی سے، آگے دائیں جانب سپارکو روڈ ، سپارکو کٹ سے حب ریور روڈ بائیں طرف جانب نیول کالونی، سورتی قبرستان کے پاس بائیں جانب نیا کٹ، ناردرن بائی پاس واپسی راستہ، پراچہ برج سے دائیں جانب گلبائی چوک سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔ نوٹ: سائیٹ ایریا جانے والے حضرات سپارکو کٹ سے دائیں جانب حب ریور روڈ، مواچھ گوٹھ، پولیس ٹریننگ کالج، بلدیہ ٹی کراسنگ پراچہ چوک سے بائیں جانب سائیٹ ایریا کی طرف جا سکتے ہیں۔کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن راہنما 1915 پر کال کریں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…