پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارت افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہماری جامع سیکیورٹی پالیسی ہے جس کا ہدف انسانی سلامتی اور فلاح ہے، بھارت افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کو دئیے گئے

خصوصی انٹرویو میں معاون خصوصی معید یوسف نے کہا پاکستان بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے۔اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کیا ہوا وعدہ پورا کرے ۔کشمیری اقوام متحدہ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں۔مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے بھارت کو صحیح اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔خطے میں امن ہندوستان کے درست سمت میں چلنے پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات دنیا کو فعال طریقہ سے باور کرتا رہے گا۔پاکستان کے وژن کے تین ستون ہیں، علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری۔پاکستان پوری دنیا کو معاشی اڈے فراہم کرنے کے لئے کھلا ہے۔پاکستان کا ہدف سرحدوں اور علاقے میں امن ہے۔مغربی پاکستان آتے ہیں تو دیکھتے ہیں مغربی میڈیا پاکستان کو غلط دکھا رہا ہے۔کشمیر زمین کے تنازعہ سے پہلے انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔مغربی میڈیا بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر سرزنش کر رہا ہے۔پاکستان امن کے لئے اور اصولی طور پر بات چیت کیلئے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا یہ پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔ہندوستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہچانے کے گرد گھومتی رہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…