بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم نوازکی صاحبزادی حادثے میں زخمی

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مریم نوازکی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ مریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، آئی سی یو میں روبہ صحت ہیں۔انہوں نے کہاکہ سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری

ہوئی،مہرالنسااس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے،اپیل ہے کہ مہرالنسا کی جلد صحت یابی کیلئے دعا فرمائیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں جھوٹ بولیں،انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی قابل نہیں رہے، عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں، عمران صاحب کی این آر او، این آر او کی رٹ تو لگ گئی نا،عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب ایک ہفتے میں مرغی 6، گھی 4، دال چنا پونے 2 روپے مزید مہنگی ہوگئی ہے، کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں چور چور کے نعرے لگوائیں؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب لہسن، دال مسور، گْڑ، کپڑے دھونے کا صابن اور لکڑی بھی مہنگی ہوگئی ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں این آر او این آر او کی رٹ لگائیں،گھروں میں استعمال کا ایل پی جی سلنڈرایک ہفتے میں 36

روپے مہنگاہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کو کہیں نواز شریف شہباز شریف نواز شریف شہباز شریف کی تسبح شروع کر دیں،عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت رمضان میں 115 روپے کلو ہونے جارہی ہے لیکن کوئی بات نہیں ڈیلی میل میں شہبازشریف

کے خلاف جھوٹی خبر توشائع ہو گئی نا؟۔انہوں نے کہاکہ عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں، عمران صاحب کی این آر او، این آر او کی رٹ تو لگ گئی نا؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ آٹا 35 سے 90 روپے ہوگیاتو کوئی بات نہیں، سیاسی مخالفین کو چور چور کے جھوٹ کا شور تو مچ گیا نا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی پر تو آپ قابو پانہیں سکتے، اب اپوزیشن پر کوئی نیا مقدمہ بنائیں، جھوٹے کاغذلہرائیں؟،عمران صاحب آٹاچینی

کی چوری جاری رکھیں اور ڈیلی میل کی جھوٹی کہانیوں کو سپانسر کرتے رہیں؟،عمران صاحب عوام لٹتے رہیں، آپ کا بنی گالہ اور زمان پارک کے محل تو بن گئے نا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے اب کوئی نیا شوشہ چھوڑیں؟ کوئی نیا جھوٹ بولیں؟ کوئی نیا مقدمہ بنائیں؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کمیشن کھا کر کوئی نیا کمیشن بنانے کا جھوٹ بولیں؟چوری کے بعد چورچور والا شور مچائیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…