بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے بعد کوہ پیما انتہائی بلندی سے تاحال  واپس نہ پہنچ سکے، سرچ  آپریشن جاری  

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے بعد نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور دو دیگر غیرملکی کوہ پیما ابھی تک انتہائی بلندی سے واپس نہیں پہنچ سکے ، کوہ پیمائوں سے 44 گھنٹے بعد بھی کوئی مواصلاتی رابطہ نہیں ،

کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔اطلاعات کے مطابق علی سدپارہ کے ساتھ دو غیر ملکی کوہ پیماوں آئس لینڈ کے جان سنوری اور  چلی کے جان پابلو گزشتہ روز دوپہر کے بعد بوٹل نک کراس کرکے چوٹی کی انتہائی بْلندی پر سمٹ کے لیے روانہ ہوگئے تھے جس کے تقریبا 44 گھنٹے گزرنے کے بعد تاحال تینوں کوہ پیما واپس نہیں پہنچ سکے ، اور نہ ہی ان سے کوئی مواصلاتی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔کوہ پیمائوں کی تلاش کے لیے زمینی ریسکیو ٹیم کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے ، اْدھر سرمائی مہم جوئی میں شامل علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ رات کیمپ 3 پر گزارنے کے بعد  واپس بیس کیمپ پہنچ گیا ہے ، ساجد سدپارہ کو سمٹ کے قریب بوٹل نک کے مقام سے آکسیجن سلنڈر کے ریگولیٹر میں خرابی کے باعث مشن ترک کر کے  واپس آنا پڑا تھا ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…