بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب ملک میں31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں جھوٹ بولیں ،مریم اورنگزیب کا طنز

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں جھوٹ بولیں ،انڈے اور مرغی سے معیشت چلانی تھی لیکن عوام انڈے اور مرغی خریدنے کے بھی قابل نہیں رہے ، عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں، عمران صاحب کی این آر او، این آر او کی

رٹ تو لگ گئی نا،عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب ایک ہفتے میں مرغی 6، گھی 4، دال چنا پونے 2 روپے مزید مہنگی ہوگئی ہے، کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں چور چور کے نعرے لگوائیں ؟۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب لہسن، دال مسور، گْڑ، کپڑے دھونے کا صابن اور لکڑی بھی مہنگی ہوگئی ہے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلائیں این آر او این آر او کی رٹ لگائیں،گھروں میں استعمال کا ایل پی جی سلنڈرایک ہفتے میں 36 روپے مہنگاہوگیا ہے کرائے کے ترجمانوں کو کہیں نواز شریف شہباز شریف نواز شریف شہباز شریف کی تسبح شروع کر دیں ،عمران صاحب آپ کی چوری اور مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت رمضان میں 115 روپے کلو ہونے جارہی ہے لیکن کوئی بات نہیں ڈیلی میل میں شہبازشریف کے خلاف جھوٹی خبر توشائع ہو گئی نا؟۔انہوں نے کہاکہ عوام پر مہنگائی کے بم بھلے گرتے رہیں، عمران صاحب کی این آر او، این آر او کی رٹ تو لگ گئی نا؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ آٹا 35 سے 90 روپے ہوگیاتو کوئی بات نہیں، سیاسی مخالفین کو چور چور کے جھوٹ کا شور تو مچ گیا نا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی پر تو آپ قابو پانہیں سکتے، اب اپوزیشن پر کوئی نیا مقدمہ بنائیں، جھوٹے کاغذلہرائیں؟،عمران صاحب آٹاچینی کی چوری جاری رکھیں اور ڈیلی میل کی جھوٹی کہانیوں کو سپانسر کرتے رہیں؟،عمران صاحب عوام لٹتے رہیں، آپ کا بنی گالہ اور زمان پارک کے محل تو بن گئے نا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے اب کوئی نیا شوشہ چھوڑیں؟ کوئی نیا جھوٹ بولیں؟ کوئی نیا مقدمہ بنائیں؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کمیشن کھا کر کوئی نیا کمیشن بنانے کا جھوٹ بولیں؟چوری کے بعد چورچور والا شور مچائیں؟



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…