بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بھارت بےنقاب ، بالآخر سچ سامنے آگیا دنیا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک ( آن لائن)اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف پاکستان کی کارروائیوں کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے ثابت قدم ہے،اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی 27ویں رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں اور بھارت کی الزام تراشیوں کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کا

اعتراف کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیموں اور گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے ثابت قدم ہے، دہشت گرد تنظیموں کے بھارتی حمایت پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا، پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو بھارتی فنڈنگ پر اقوام متحدہ کو ڈوزیئر بھیجا، سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے دونوں دہشت گرد گروہوں کو نامزد کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پانچ گروپوں شہریار محسود ، جماعت الاحرار ، حزب الاحرار ، امجد فاروقی گروپ اور عثمان سیف اللہ گروپ نے ٹی ٹی پی سے اتحاد کا اعلان کیا، گروپ بندی نے ”ٹی ٹی پی کی طاقت میں اضافہ کیا حملوں میں تیزی آئی، ٹی ٹی پی کی لڑائی کی قوت 2500 سے 6000 کے درمیان ہے، ٹی ٹی پی انضمام سے پاکستان اور خطے کے لئے دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ”جولائی اور اکتوبر 2020 کے درمیان سرحد پار سے 100 سے زیادہ حملوں کے لئے ٹی ٹی پی ذمہ دار تھی، پاکستان نے ٹی ٹی پی کی طرف سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر اجاگر کیا جب کہ امریکا نے افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی ، جے یو اے کے دہشت گردوں کو پاکستان کے لئے خطرہ تسلیم کیا۔یو این مانیٹرنگ رپورٹ میں پاکستان میں دہشت گردوں کے مالی سہولت کاروں کی گرفتاری اور اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کی نشاندہی کی گئی۔‎



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…