لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل 7 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں مصروف دن گزاریں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور جائیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور میں محکمہ آبپاشی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور میں بنائی گئی پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار حضرت سخی سرورؒ کے مزار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور میں لوگوں سے ملاقات کریں گے-وزیراعلیٰ رونگھان میں تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار فورٹ منرو بھی جائیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار بارتھی کا بھی دورہ کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار بارتھی میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں گے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار بارتھی میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے-