لاہور ( پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ملتان سے راجن پور کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوئے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی رہائش گاہ سے بغیر پروٹول کے ملتان ائرپورٹ پہنچے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے روٹ پرٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی رہائش گاہ سے ائر پورٹ تک 15 کلومیٹر کا فاصلہ30 منٹ میں طے کیا-
وزیراعلیٰ پنجاب گزشتہ روزملتان پہنچے تھے-وزیر اعلیٰ نے آج راجن پور میں مصروف دن گزارا-وزیراعلیٰ تقریباً صبح 9بجے راجن پور کے لئے روانہ ہوئے اور شام گئے تک بغیر آرام کئے راجن پور کے مختلف علاقوں کا تقریباً 9 گھنٹے طویل دورہ کیا اور اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبو ں کاافتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا -وزیراعلیٰ نے نہ صرف راجن پور بلکہ مٹھن کوٹ،جام پور، ماڑی اورکوٹ بہادرکا بھی دورہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار راجن پور کے دور افتادہ مقام ماڑی بھی گئے-73برس کے دوران عثمان بزدار پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے ماڑی کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ کی آمد پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا- قبائلیوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے آنے پر دلی خوشی ہوئی ہے او رانہوں نے اس علاقے کی محرومیوں کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے-عثمان بزدار اس دھرتی کا سپوت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے-