لاہور( این این آئی)وزارت قانون و انصاف نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا ۔ مراسلے میںکہا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے براڈشیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے
سابق جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔مراسلے میںدرخواست کی گئی ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کے لئے پولیس کی دو گاڑیاں( ایک اسکارٹ کیلئے چارمسلح پولیس اہلکاروںپر مشتمل، ایک جیمبر گاڑی اوردو گارڈز کے ہمراہ )مہیا کئے جائیںجو پی ایم آئی سی کی پرانی عمارت میں تحقیقات کریں گے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیوٹی پرتعینات کرنے والے اہلکاروزارت قانون و انصاف کے سیکشن آفیسر ( جنرل )ارشدعلی صدیقی کو رپورٹ کریں ۔