جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

تنخواہوں اور پنشن میں زبردست اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، اسلام آباد(آن لائن،این این آئی )پے اینڈ پنشن کمیٹی کے ذیلی کمیٹیوں نے ملازمین کے بنیادی تنخواہ کے 50فیصد خصوصی ہارڈ شپ الائونس یا مہنگائی الائونس دینے کی تجویز تیار کی ہے ،پے اینڈ پنشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں اگلے ماہ اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرینگی

جس کی بنیاد پر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن وغیرہ میں اضافہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹیوں نے وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ ، کنوینس ا لائونس اور میڈیکل الاونس میں اضافہ کی سفارشات تیار کی ہے جبکہ صوبائی ملازمین کے ہائوس رینٹ ، کنوینس الائونس اور میڈیکل الائونس میں اضافہ کی سفارشات کو حتمی شکل دیا جارہاہے۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ، تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے درمیانی مدت کی سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ کے حوالے سے حتمی سفارشات کو آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میںشامل کردیا جائیگا،دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے، تمام سہولیات فراہم کی جائینگی،ہمارے دل بہت بڑے ہیں،اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت آل گورنمنٹ ایمپلائیز

گرینڈ الائنس کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور

مراعات بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فنانس ٹیم سے مل کر کیا جائیگا جس کا اجلاس اگلے ہفتے ہونے کا امکا ن ہے۔اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ

حکومت ملازمین کی فلاح پر یقین رکھتی ہے،ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کر رہا ہے اور وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں ضروراضافہ کرینگے،ملکی وسائل کے تناسب سے دیگرمراعات بھی دینگے۔ انہوں

نے کہا کہ ہمارے دل بہت بڑے ہیں،اگلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کا خاص خیال رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں موجودہ تضادات کو ختم کرنے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن حکومت نے سرکاری ملازمین کی فلاح کیلئے قائم کیا ہے،سفارشات کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…