پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ٹریفک وارڈن کی بیٹی پاکستان ائیر فورس کی پائلٹ بن گئی

datetime 6  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والی نشرح شاکر پاکستان ائیر فورس میں جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئی ، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے پاک فضائیہ میں بطور جنرل ڈیوٹی پائلٹ بھرتی ہونے والی نشرح شاکر نے

روشنیوں کے شہر سے پہلی جی ڈی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔نشرح کے والد شاکر ملک کلفٹن کراچی میں ٹریفک وارڈن کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ نشرح شاکر نے نامور ٹیوشن سینٹر سے تعلیم حاصل کی، ٹیوشن سینٹر کے فیس بک اکائونٹ سے جاری کردہ ایک پیغام میں نشرح شاکر کی تصویر شیئر کی گئی اور انہیں پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی ہونے پر مبارک بھی دی گئی۔نشرح نے اپنا جی ڈی پائلٹ کا کورس کامیابی سے پورا کیا اور اب پائلٹ بن کر اپنے والدین اور ملک کا نام فخر سے بلند کردیا ہے۔ نشرح شاکر پاکستان ایئر فورس پی اے جی 144 جی ڈی پائلٹ کے کورس میں زیر تربیت رہیں، وہ قابل اور باصلاحیت طالبہ ہیں۔انہوں نے پاکستان ائیر فورس کے امتحانی مراحل میں کامیاب ہونے کے بعد جی ڈی پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور اب پائلٹ بن گئی ہیں۔اس بہترین کامیابی پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین نشرح شاکر اور ان کے والدین کی کاوشوں کو بے حد سرا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…