لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میاں چنوں میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے افسوسناک حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔