بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا:عثمان بزدار

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

لاہور (پ ر )پنجاب حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر آج گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سردار تنویر الیاس،

عون چوہدری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری اطلاعات، متعلقہ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور سمیت دیگر شخصیات نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔ دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ یورپ کے مختلف پارلیمنٹیرین اور غیر جانبدار عالمی ادارے بھی بھارتی جارحیت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں اور انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریو ں کی سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں۔ بھارت کو رسوائی کا سامنا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو سرخرو کریں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…