لاہور(پ ر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولپور کے نزدیک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق نوجوانو ں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔