منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

موٹروے انٹر چینج کے قریب کروڑوں کی ڈکیتی

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رسالپور(این این آئی) تھانہ رسالپور کے حدود میں رشکئی موٹروے انٹر چینج کے قریب کروڑوں روپے کی ڈکیتی، ایکسائز پولیس کے جعلی وردی میں ملبوس نامعلو م ملزمان کی ڈکیتی کی وردات نجی فیکٹر ی کے عملے کو باندھ کر ایک کروڑ دس لاکھ روپے لوٹ کرکمپنی کیشر اور ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا۔تفصیلات کے مطابق

نہارعلی ولد حمداعلی سکنہ علی کلے رستم مردان نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہو ئے پولیس کو بتا یا کہ میں خیبر ٹوبیکو کمپنی مردان میں بطور ڈرائیور ملازم ہوں گزشتہ شب میں اور ریاض محمد ولد گل مولا خان سکنہ ہاتھیان تخت بھائی مردان ڈرائیور رشید اور اعجاز کے ساتھ آلٹس موٹر کار نمبر710/AHAمیں سرگوھاد بازارسے خیبر ٹوبیکو کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر سے 60لاکھروپے لے کرچکوال کے لیے روانہ ہوئے تین بجے چکوال پہنچ کراعجاز شاہ نے چکوال میں موجود ڈسٹری بیوٹر ہمایون سے 50لاکھ روپے لے کرمردان کے لیے براستہ موٹروے ہوئے جب ہماری گاڑی رشکئی انٹر چینج پہنچے توموٹر کار نمبر888/XLIبرنگ بلیو آگے کھڑی ہوئی ویگو گاڑی نمبر نامعلوم برنگ سفیدویڈو نمبر نامعلوم برنگ سلور میری گاڑی کے پیچھے کھڑی ہوئیXLIموٹرکار چار افراداورویگو گاڑی سے بھی چار آدمی جو ایکسائز کے وردی میں ملبوس تھے اترے اور مجھے زبردستی گاڑی سے نیچے اتر کراپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھاکر ہتھکڑی لگا دیا اور میری گاڑی سمیت تمام گاڑیاں پشاور کی طرف روانہ ہوئیں اور مجھ سے ایک کرڑو دس لاکھ روپے چھین کرہتھکڑیوں سمیت رنگ روڈ پشاور پر اتار دیااور فرار ہو گئے رسالپور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کر دی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق مذکورہ ڈکیتی میں آٹھ افراد کا گرو ملوث ہے جبکہ ڈاکووں نے بڑے منظم طریقے سے وردات کی ہے ڈاکووں نے کمپنی ڈرائیور اور کیشئر کو بھی اغواء کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…