پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے کریںگے، لائحہ عمل طے پا گیا

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت لاہور سے مشترکہ طو رپر لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ،بلاول بھٹو کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26مارچ کو شروع ہونے والے لانگ مارچ کے قافلوں کی روانگی کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے تاہم کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر اس میںتبدیلی کا آپشن بھی رکھا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو

کی قیادت میں بڑا قافلہ سندھ سے لاہور پہنچے گااور یہاں سے بلاول بھٹو اور مریم نواز مشترکہ طور پر ریلی کی قیادت کریں گے ،کوئٹہ سے آنے والے قافلے بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور پہنچیں گے ۔ مزید بتایا گیا ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی ریلی کا آغاز پشاور سے کریں گے ۔لاہور سے روانہ ہونے والا قافلہ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا اور یہی پر جلسے بھی منعقد کیا جائے گا ۔آزاد کشمیر سے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے جہلم سے بڑے قافلے میں شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…