واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چودھری کو شعبہ طب میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ہیرو قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حنا چودھری امریکہ میں مقیم ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چوہدری کو شعبہ طب میں
خدمات انجام دینے پر ہیرو قرار دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارڈیک جادوگر (میجیشن) کے نام سے مشہور ڈاکٹر حنا چوہدری کارڈیا لوجسٹ، سائنس دان اور محقق ہیں۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر حنا چودھری نے ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والے مریضوں کے پٹھوں کی نشو و نما کے لیے ایک جدید طریقہ متعارف کرایا ہے۔ڈاکٹر حنا چوہدری کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیداران میں شامل ہوتا ہے جبکہ انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا۔ڈاکٹر حنا چودھر کا نام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اہم عہدیداران میں شامل ہے۔ انہوں نے نیشنل ریسرچ سروس کا ایواڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔ ان کا شمار دنیا کی 20 بااثر مسلم خواتین میں بھی ہوتا ہے۔