راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کا گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ۔ ملزمان گدھا ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی میں پل کے نیچے دو افراد گدھا ذبح کرنے میں
مصروف تھے وہاں پر مقامی افراد نے انہیں دیکھ لیا اور موقع پر پولیس بلوا لی ہے ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، تھانے میں تفتیش کے دوران انکا کہنا تھا کہ ہم کافی عرصہ سے یہاں گدھے ذبح کر کے جڑواں شہروں کے ہوٹلوں اور دکانوں پر فروخت کر رہے ہیں ۔راولپنڈی میں گدھا ذبح کرنے کے معاملے میں گدھے کو زبح کرنے والے مالک کو پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا۔مالک نے پولیس کو بیان دیا کہ مالک گدھوں پر لوڈنگ کرتا ہے،ٹانگیں ٹوٹنے سے ٹانگوں میں کیڑے پڑ گئے تھے،گدھا تکلیف میں تھا گولی مارنے کی بجائے ذبح کیا۔پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے مالک کو بے گناہ قرار دے دیا۔