بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

8 سالہ بچی کی آبرو ریزی کیس ، مجرم کی ضمانت کی اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا 

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8سال کی بچی سے زیادتی کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل کا فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم علی حیدر عرف پپو کی اپیل مسترد کر تے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کیمیکل معائنے سے متعلق حکومت فوجداری قانون کے سیکشن 510 میں ترمیم کرے۔9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریر کیا ۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ کیمیکل معائنے سے متعلق قانون میں ترمیم کی جائے، حکومت ہر سرکاری فرانزک رپورٹ کو قبول کرنے کا عمل روک دے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ زیادتی اور قتل میں صرف ڈی این اے رپورٹ کو بطور قابلِ قبول شہادت استعمال کیا جائے، قانون میں ترمیم کیلئے فیصلے کی کاپی قانون اور پارلیمانی امور کی وزارتوں کو دی جائے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم وہاڑی کے رہائشی علی حیدر عرف پپو کی اپیل مسترد کر دی جبکہ سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…