اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کے ٹو مہم جوئی حادثے کا شکار ، بلغاریہ کا کوہ پیما ہلاک، نیپالی مہم جو برفانی شگاف میں گر لاپتہ

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو (آن لائن)موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے خواہشمند بلغارین کوہ پیما رسی ٹوٹنے کے سبب گر کر ہلاک ہو گئے۔19 دسمبر 2020 کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے سلسلے میں غیرملکی کوہ پیما پاکستان پہنچے تھے

اور 29 دسمبر 2020 کو کے ٹو بیس کیمپ پہنچے تھے۔ 5 فروری 2021 کو بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے اتاناس گیورگیو 24ہزار 700 فٹ پر واقع کیمپ 3 سے حفاظتی رسی ٹوٹنے کے سبب گر گئے تھے۔ ان کی لاش آرمی ہیلی کاپٹر نے 18ہزار فٹ پر واقع اگلے بیس کیمپ سے برآمد کر لی اور 5 فروری 2021 کو شام 4 بجے ان کی لاش اسکردو منتقل کردی گئی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کوہ پیما کی ہلاکت پر بلغاریہ کی حکومت اور ان کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 26 بین الاقوامی کوہ پیما آج کے ٹو سر کرنے والے ہیں اور آج تک کبھی بھی موسم سرما میں کے ٹو سر نہیں کی گئی۔ اس سے قبل جمعرات کو بیمار پڑنی والی پولینڈ کی کوہ پیما کو اسکردو میں واقع ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ کے ٹو سر کرنے کی خواہشمند 28سالہ پولش کوہ پیما میگڈالینا گورزکاؤسکا پیٹ میں تکلیف اور الٹیوں کے سبب بیمار پڑ گئیں اور آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر نے انہیں وہاں سے نکال کر اسکردو منتقل کیا۔‎



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…