جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

’’ میں علما ءدین کا احترام کرتا ہوں،میں مولانا فضل الرحمان کا نام احترام سے لوں گا‘‘حکومت نے اپوزیشن کو بڑا موقع دیدیا

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی راولپنڈی کا نام نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب سے حکومت مخالف مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تمام معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ

مولانا فضل الرحمان کچھ دنوں میں راولپنڈی کا نام بھول جائیں گے، وہ اب کبھی راولپنڈی کا نام نہیں لیں گے۔ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے مارچ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پی ڈی ایم والے اسلام آباد کا چکر لگا کر واپس لوٹ جائیں گے، عمران خان اپنے 5 سال پورے کرے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی۔ہم جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے،میں خواہش رکھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخواہ ، بلوچستان میں سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیں، تاکہ جمہوریت مضبوط ہو، اگر مولانا فضل الرحمان خود سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے تو میرا خیال ہے کہ ان کے غصے میں کمی آئے گی ،جو لوگ یہ سمجھتے ہیں تحریکوں سے حکومتیں چلی جاتی ہیں ، کچھ کمی آبھی چکی ہے۔کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ تحریکوں سے حکومتیں چلی جاتی ہیں تو ہم 126 دن دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، آج معیشت سنبھلی ہے، مالی خسارہ ، اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی، اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ حکومت کو تین سال ہوگئے چوتھے سال بعد انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ سمجھتے ہیں استعفے دیں گے، ان کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، اگر استعفے دیں گے تو اس سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔سینیٹ الیکشن میں اوپن ہینڈ ووٹنگ کی ترمیم کیلئے اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے، ایسے مواقع روز نہیں ملتے، یہی وہ سینیٹ ہے جس میں 64 لوگ جب دوسرے کمرے میں گئے تو 11 ووٹ کم ہوگئے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سی اوڈی میں جو فیصلہ کیا اس کا احترام کریں۔ شیخ رشید احمد مزید کہتے ہیں کہ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں، میں علما دین کا احترام کرتا ہوں،میں مولانا فضل الرحمان کا نام احترام سے لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…