جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ ،جے یو آئی ف کے صوبائی سیکرٹریٹ کے باہر معمر قذافی کے نام کی تختی لگے ہونے کا انکشاف

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس مولانا کو بیرونی فنڈنگ ملنے کی ثبوٹ موجود ہیں اب تو ان کے لیبیا اور عراق کی فنڈنگ کے شواہد سامنے آچکے ہیں جبکہ انہوں نے اعتراف کیا ہے بیرونی فنڈنگ ملتی رہے ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس کا سب سے

بڑا ثبوت صوبائی سیکرٹریٹ ہے جس کے باہر یہ تختی پر لکھا ہے کہ لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی سے ملنے والی فنڈنگ سے یہ دفتر تیار ہوا ۔ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کر دیا۔پی ٹی آئی کے رہنما و پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے اس ضمن میں جمعیت علمائے اسلام ف کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی۔دائر کی گئی درخواست میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمٰن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن سمیت کئی رہنما دونوں ممالک کا متواتر دورہ کرتے تھے۔پاکستان تحریکِ انصاف نے الیکشن کمیشن سے جمعیت علمائے اسلام ف کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو فارن فنڈنگ ہوتی رہی ہے، انہوں نے ڈی آئی خان اور دیگر شہروں میں جائیدادیں بنائی ہیں، فضل الرحمٰن بتائیں ان کو چندہ کہاں سے ا?یا؟انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کے انکشافات پر الیکشن کمیشن نوٹس لے، فضل الرحمٰن کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیئے، فارن فنڈنگ لینے والے ا?ج اکٹھے ہو گئے ہیں، فضل الرحمٰن کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ رسیدیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اکبر ایس بابر نے یو ٹرن لے کر دوبارہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، لگتا ہے ان کا ایزی لوڈ ختم ہو گیا تھا، اب ایزی لوڈ ہو گیا تو وہ آ گئے ہیں، امید کرتا ہوں کہ اب وہ روتے ہوئے نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد متعدد ٹی وی شوز پر آ کر اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ

مولانا فضل الرحمٰن کو فنڈنگ ہوتی رہی ہے، 19 جماعتوں کو 24 تاریخ کے لیے نوٹس جاری ہوا ہے، الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی بلا لیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ حافظ حسین احمد ٹی وی ٹاک شوز پر کہہ رہے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام نے فارن فنڈنگ لی ہے، مولانا خان محمد شیرانی کو

بھی بلا لیا جائے، مولانا فضل الرحمٰن کے اپنے لوگوں نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے، مولانا کو بتانا ہو گا کہ اْن کو فنڈنگ کہاں سے ہوئی ہے۔پی ٹی ا?ئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن رسیدیں الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، ہم نے الیکشن کمیشن میں تمام ثبوت جمع کر دیئے ہیں، درخواست میں جے یو ا?ئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…