جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

بختاور بھٹو کے ولیمے کا لباس کس نے تیار کیا اور اس بنانے میں کتنا وقت لگا ، حیران کن تفصیلات

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بختاور بھٹو زرداری کے ولیمے کیلئے لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر حارث احمد نےولیمے لباس کی مختلف تصاویر شیئر کیں ، ڈیزائنر حارث احمد نے بتایا کہ ہمیں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کےولیمے کی تقریب کیلئے روایتی شلوار قمیض ڈیزائن کرنے کا شرف حاصل ہوا ۔ ولیمے کی تقریب 30جنوری کو

بلاول ہائوس میں ہوئی ۔ حارث کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماسٹر پیس تیار کیا گیا جو خوبصورت ہے اور دیکھنے میں سحر انگیز لگتا ہے۔حارث احمد کی پوسٹ میں کہا گیا کہ اس قیمتی ماسٹر پیس کی تیاری میں ہماری ٹیم نے 800 سے زائد گھنٹے کام کیا۔دوسری جانب پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے ،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس نوبیاہتے جوڑے کےساتھ آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو بھی موجود ہیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی زرداری اپنی بیٹی اور داماد محمود چوہدری کے سامنے آئینہ رکھتے ہیں تاکہ رسم کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو پہلی نظر دیکھ لیں۔جب بختاور بھٹو اور محمود چوہدری ایک دوسرے کو پہلی نظر دیکھ لیتے ہیں تو آصف علی زرداری اپنی بیٹی کے چہرے سے گھونگھٹ ہٹا دیتے ہیں۔بختاور بھٹو نے یہ دلکش ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والد اور والدہ نے اپنی شادی پر ’آرسی مصحف‘ کی رسم کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا تھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے بھی اپنی اس رسم کے لیے وہی آئینہ استعمال کیا جو والد اور والدہ نے اپنی شادی پر کیا تھا۔‘انسٹاگرام پر شیئر کی گئی بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ خاص بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے لیے بنایا گیا ہے۔بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی شادی کی اس خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیںبختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…