بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

یوم یکجہتی کشمیر ، وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ، بڑی تعداد میں کارکنان زخمی

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر ، وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ، بڑی تعداد میں کارکنان زخمی ۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل تحریک انصاف کے دو گروپ آپس میں ہی لڑ پڑے اور ہاتھی پائی کے نتیجے میں 10کارکن

زخمی ہوگئے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کوٹلی آرہے ہیں اوران کی آمد کے سلسلے میں صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عوامی رابطہ مہم کیلیے کھوئی رٹہ ریسٹ ہاؤس پہنچے تو تحریک انصاف رفیق نیئر گروپ اور انصر ابدالی گروپ کے کارکنان کے درمیان نعرہ بازی شروع ہوگئی۔دونوں گروپوں کے کارکنان اسٹیج پر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کے قریب جگہ حاصل کرنے کی کوششوں میں آپس میں لڑ پڑے جس دوران لاتوں، گھونسوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ تصادم کی وجہ سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انتہائی مختصر خطاب کیا اورجلد ہی واپسی کی راہ لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…