جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

’’مجھے معلومات ملی ہیں کہ یہ جسٹس ’ر‘جاوید اقبال کا گھر آٹھ کروڑ کا ہے‘‘ کیپٹن محمد’ر‘ صفدر منی ٹریل لینے کیلئے چیئرمین نیب کے گھر پہنچ گئے

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ر محمد صفدر چیئرمین نیب کے گھر جا پہنچے۔انہوں نے کہا کہ میں جہاں کھڑا ہوں یہاں آگے چیئرمین نیب کا گھر ہے۔مجھے معلومات ملی ہیں کہ یہ چیئرمین نیب کا گھر آٹھ کروڑ کا ہے۔میں صرف یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا چیئرمین نیب اس گھر کی منی ٹریل دے سکتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ چیئرمین نیب لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتار کروا رہے ہیں۔

میں کوئٹہ بھی جاؤں گا اور جو جو بے نامی دار ہیں سب کو سامنے لاؤں گا۔کیپٹن صفدر نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی اور چیئرمین نیب پر ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ انصاف ہو تو قومی احتساب بیورو نیب کے 3 چیئرمین جیل میں جائیں گے، براڈ شیٹ کے تمام کاغذات عوام کے سامنے رکھیں، جس سے بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے، انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے،ایک شخص کیلئے معیار کچھ اور ہے ،دوسرے کیلئے کچھ اور ہے،5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفر آباد میں ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ احتساب عدالت میں ساٹھ ستر پیشیاں ہو چکی ہیں، ڈھائی سال ہو چکے،یہ وہی نیب ہے جس نے بیس سال سے براڈ شیٹ کیس کھولا ہوا ہے اسے تو ابھی ڈھائی سال ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ تو ایک کیس ہے، نیب کا ریکارڈ اگر سامنے آئے تو سینکڑوں ایسے کیسز ہیں،آپکو کرپشن کی داستان ملے گی، براڈ شیٹ ایک چھوٹا سا حصہ سامنے آیا ہے،ان عدالتوں میں جو کیس بن رہے ہیں وہ جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش ہے کہ سیاست دان کرپٹ ہیں،سیاستدانوں سے جس معیار پر سوال کیے جاتے ہیں بیوروکریٹ، جج اور جرنیل سے بھی کیے جائیں،اگر معیار وہ رکھیں تو تین چیئرمین نیب جیل جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کا بھی ریمانڈ لیں،جو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور خواجہ آصف کو جیل میں ڈالتے ہیں ان سے حساب لینے والا کوئی نہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…