اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے پی ڈی ایم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لانگ مارچ اور دھرنے کی تاریخ دیتے ہیں تو پھر یہ خبر ہو گی، پی ڈی ایم والے کہتے ہیں کہ یہ کر لیں گے، وہ کرلیں گے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، ہم استعفے دے دیں گے، اکتیس جنوری ڈیڈ لائن یہ ڈائیلاگ
سن سن کر کان خراب ہو گئے ہیں، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری اطلاع ہے کہ مریم نواز کی اپنے والد صاحب سے بات ہوئی ہے انہوں نے مریم سے کہا ہے کہ میرا پیغام مولانا فضل الرحمان کو دے دیں، مریم نواز نے میاں نواز شریف سے کہا ہے کہ میری جماعت نے ہی مجھے ناکام کر دیا ہے اور پیپلز پارٹی نے بھی انہیں ناکام کر دیا ہے، میاں نواز شریف نے مریم نواز کو کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کہیں کہ آپ کو نواز شریف کی طرف سے ہر قسم کی سپورٹ ہے، انہوں نے پیغام دیا کہ اجلاس میں دھرنے کی تاریخ دے کر اٹھیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ استعفے یا تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلے پی ڈی ایم کریگی،حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، حکمرانوں کو ووٹ توڑتے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، حکمرانوں کو ووٹ توڑنے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اب ایم این ایز اورایم پی ایز ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں، جس پر حکومت کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔