جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کے لئے اپنی گاڑی، حکومت کا سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی) پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کو قسطوں میں گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے خصوصی سکیم شروع کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت خصوصی پالیسی کے تحت ملازمین کو قسطوں کے ذریعے اپنی کار خریدنے میں مدد کرے گی، حکومت کار کی ڈائون پیمنٹ خود کرے گی ، اس کے بعد حکومت

سرکاری ملازم کی تنخواہ سے اس گاڑی کی قسط کی کٹوتی کرتے رہے گی، جب تمام قسطیں پوری ہو جائیں گی تو ملازم اس گاڑی کا باضابطہ مالک بن جائے گا، یہ سکیم انتہائی فائدہ مند ہو سکتی ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں بھی کمی کر دی ہے، شرح سود میں نرمی سے گاڑیوں کی قسطیں بھی کم ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں، اگر پنجاب حکومت یہ سکیم لانچ کرتی ہے تو یقینی طور پر پنجاب کی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، خصوصاً لاہور جیسے مصروف شہر میں مزید رش بڑھ جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کسان دوست پالیسی کے تحت محکمہ واٹر مینجمنٹ قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز تحصیل کونسل ہال میں کاشتکار وں میں لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ رانا تجمل حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ لاہور عتیق الرحمن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز واٹر مینجمنٹ قصور ، پتوکی ، چونیاں ، کوٹ رادھاکشن اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں کاشتکاروں کی طرف سے 217درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مکمل چھان بین

کے بعد 186درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوئی اور پنجاب حکومت کے تحصیل وائز رقبہ کے حساب سے مقرر کردہ کوٹہ کے تحت تحصیل قصورٍ میں13‘تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 4‘تحصیل چونیاں میں 11اور تحصیل پتوکی میں 08جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 36کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی لیزر یونٹس دیئے گئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ رانا تجمل حسین کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں پانی کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اسکے بے دریغ استعمال اور فی ایکٹر پیدوار بڑھانے کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے بہتر نظام آبپاشی کی کاشتکاروں میں ترویج و ترقی کیلئے ایک جامع

پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے ۔اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کاشتکاروں کو کھالہ جات کی اصلاح ، لیزر لینڈ لیولنگ یونٹ کی فراہمی ، ڈرپس ‘سپرنکلر اور سولر سسٹم نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے مالی مدد فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت لیزر لینڈ لیولر ز کیلئے 2لاکھ 50ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی پر جدید

آلات دے رہی ہے ۔ان آلات کے استعمال سے کاشتکار کم محنت سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہا اور شفاف قرعہ اندازی کے انعقاد پر محکمہ واٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…